جاندار کہانی اورلاجواب اداکاری کے باوجود ’’مام‘‘ باکس آفس پر ناکام
فلم ’’مام‘‘ پریلیز کے پہلے روز صرف 2 کروڑ 50 لاکھ روپے ہی کماسکی
پاکستانی اداکارہ سجل علی اور سری دیوی کی فلم ''مام'' شائقین کو متاثر نہ کرسکی اور ریلیز کے پہلے روز صرف ڈھائی کروڑ روپے ہی کماسکی۔
ٹائمزآف انڈیاکے مطابق لیجنڈ اداکارہ سری دیوی، نوازالدین صدیقی، اکشے کھنا پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی جیسی بڑی کاسٹ پر مشتمل فلم ''مام'' گزشتہ روز صرف بھارت میں 1350 اسکرینز پر ہندی، تیلگو، تامل اور ملیالم زبانوں میں اور بیرون ملک 456 اسکرینز پر ٹوٹل 1806 اسکرینز پرریلیز کی گئی، فلم کی ریلیز سے قبل پیش گوئی کی جارہی تھی کہ ''مام'' رواں سال کی سپرہٹ فلم ثابت ہوگی اور باکس آفس پر کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی لیکن ہوااس کے برعکس، ''مام'' فلم بینوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی اور 40 کروڑسے زائد کے بجٹ سے بنائی گئی فلم ریلیز کے پہلے روز صرف ڈھائی کروڑ کی کمائی ہی کرسکی۔
بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے دو روز قبل ٹویٹر پر فلم کو شاندار قرار دیتے ہوئےتمام اداکاروں اور ہدایت کار کی کارکردگی کو خوب سراہا تھا، انہوں نے فلم کے موضوع، اسکرپٹ اور موسیقی کی بھی تعریف کی تھی، لیکن ترن آدرش کے تجزیے کے باوجود فلم شائقین کے معیار پر پوری نہ اتر سکی۔
فلم میں پاکستانی فنکاروں عدنان صدیقی اور سجل علی کی اداکاری کو بے حد سراہا جارہا ہے، فلم کی کہانی سری دیوی اوران کی سوتیلی بیٹی سجل علی کے درمیان رشتے کے گرد گھومتی ہے، فلم میں عدنان صدیقی نے سری دیوی کے شوہرکا کردار نبھایا ہے جبکہ نوازالدین صدیقی اوراکشے کھنا کا کردار بھی کافی مضبوط ہے، اس فلم کے ذریعے سری دیوی نے بالی ووڈ میں پانچ سال بعد واپسی کی ہے، اس سے قبل وہ 2012 میں فلم ''انگلش ونگلش'' میں نظر آئی تھیں جس میں ان کی اداکاری کو بے حد پزیرائی حاصل ہوئی تھی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ''مام'' میں عدنان صدیقی اور سجل علی کے چرچے
بونی کپور، سنیل منچندا اور زی اسٹوڈیو کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی فلم مام کی ہدایت کاری کے فرائض نامور ڈائریکٹر روی اودے وار نے انجام دئیے ہیں جبکہ میوزک آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان نے ترتیب دیا ہے۔