سیکیورٹی فورس نے پشاور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا
سرچ آپریشن کےدوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اورریموٹ کنٹرول بموں میں استعمال ہونے والی اشیا برآمد
آپریشن رد الفساد کے تحت ایف سی نے پشاور میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
ملک بھر میں پاک فوج کا آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت فرنٹیئر کور نے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے آگرہ میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور ریموٹ کنٹرول بموں میں استعمال ہونے والی اشیا برآمد کرلیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :پشاورمیں فورسزکی مشترکہ کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک
ایف سی ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 2 آئی ای ڈیز، 38 سیفٹی فیوزکیبلز، 8 ریموٹ کنٹرول بم، ایک عدد ریموٹ کنٹرول بم آوٹر، 3 ڈرائی بیٹریز، 5 ڈی سی کنڈکسر، 8 دستی بم اور7 کلو بارود برآمد ہوئے۔ کارروائی میں مختلف بور کے 14 پستول، 1 آر پی جی، 7 فیوز 1 اے پی ایم، 5 انٹینا، ہینڈی کیم، 2 پستول، 1 آرمی کیپ، وائر اور بم بنانے کے طریقوں پر مشتمل 6 کتابیں بھی برآمد کرلی گئیں۔