ایفی ڈرین کیسداخلہ ونیشنل ریگولیشن سیکریٹریزکونوٹس

حنیف عباسی کی کمپنی سمیت 28کمپنیوںکیخلاف انکوائری جاری...

حنیف عباسی کی کمپنی سمیت 28کمپنیوںکیخلاف انکوائری جاری ہے،ڈائریکٹر اے این ایف۔ فوٹو ایکسپریس

سپریم کورٹ نے ایفی ڈرین کیس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی محمد تنویرکی درخواست پر سیکریٹری داخلہ،سیکریٹری نیشنل ریگولیشن اینڈ سروسز اور اے این ایف کو نوٹس جاری کر دیاہے۔ محمد تنویر نے عدالت کو بتایا کہ انھوں نے افغانستان کے لیے اضافی ایفی ڈرین کوٹا کے خلاف نوٹ لکھا تھااس حوالے سے انہیں سابق سیکریٹری صحت خوشنود لاشاری کے خلاف بیان دینے سے روکنے کے لیے ہراساں کیا جا رہا ہے اورگلگت بلتستان تبادلہ کردیا گیا ہے۔


انھوں نے بتایا کہ سیکریٹری داخلہ خواجہ صدیق اکبر نے انہیں اپنے دفتر بلایا اور خوشنود لاشاری کے خلاف بیان دینے سے منع کیا ۔محمد تنویر نے بتایا کہ وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان اور ممبر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ڈاکٹر عبدالرشیدکی ہدایت پر ان کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔عدالت نے اس بیان پر متعلقہ افرادکو نوٹس جاری کردیا اور تاحکم ثانی ان کے تبادلے کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا۔ڈائریکٹر اے این ایف بریگیڈیئر فہیم نے عدالت کو بتایا کہ28کمپنیوںکے خلاف انکوائری جاری ہے ،اس میں حنیف عباسی کی کمپنی بھی ان میں شامل ہے۔

پاکستان فارما سیوٹیکل مینو فیکچرر ایسوسی ایشن کی طرف سے طارق محمود پیش ہوئے اور فریق بننے کی درخواست کی جو عدالت نے منظورکرلی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پاکستان میں ڈرگ مافیا بہت طاقتور ہے انہیں ان کی طاقت کا اندازہ ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story