حارث سہیل انجری کے سبب دورہ جنوبی افریقہ سے باہر
مکمل فٹ ہونے میں 4 ہفتے لگیں گے، توفیق کے متبادل عمران فرحت کی آج روانگی۔
پاکستانی بیٹسمین حارث سہیل ٹخنے کی انجری کے سبب دورئہ جنوبی افریقہ سے باہر ہوگئے۔
وہ وطن واپس آ کر علاج کرائینگے اور مکمل فٹ ہونے میں 4ہفتے لگ سکتے ہیں، پی سی بی نے تاحال کسی متبادل کا اعلان نہیں کیا ہے، حارث کو جوہانسبرگ ٹیسٹ میں نہیںکھلایا گیا تھا جس میں ٹیم کو 211 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، پہلی اننگز کا تو صرف 49 رنز پر خاتمہ ہو گیا تھا ، ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے ڈھیر لگانے والے حارث سہیل کو تاحال کسی بھی فارمیٹ میں انٹرنیشنل ڈیبیو کا موقع نہیں ملا ہے۔
دسمبر میں لاہور میں تربیتی کیمپ کے دوران بھی ان کا ٹخنہ مڑ گیا تھا تاہم وہ بروقت فٹ ہو کر ٹیم کے ہمراہ بھارت کے دورے پر گئے تھے، سلیکشن کمیٹی نے مشکوک فٹنس کے باوجود ان کا انتخاب کیا، چونکہ اب تک انھیں کھلایا نہیںگیا اس لیے یہ معاملہ زیربحث نہیں آیا تھا۔
گذشتہ روز ''ایکسپریس '' کراچی کے نمائندے سلیم خالق نے جب حارث سہیل کے انجرڈ ہونے کی خبر دی تو پی سی بی حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے انھیں وطن واپس بلا لیا۔ دریں اثنا ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بننے کیلیے اوپنر عمران فرحت بدھ کوجنوبی افریقہ روانہ ہونگے، انھیں توفیق عمر کی جگہ منتخب کیا گیا جو پنڈلی کی انجری کا شکار ہو کر وطن واپسی پر مجبور ہوگئے۔
ڈاکٹرز نے انھیں ایک ماہ مکمل آرام کی ہدایت دی ہے، عمران نے حال ہی میں قائداعظم ٹرافی میں ٹرپل سنچری اسکور کر کے اپنا انتخاب درست ثابت کر دکھایا ہے، انھیں 14 فروری سے کیپ ٹائون میں شروع ہونیوالے دوسرے ٹیسٹ میں پلیئنگ الیون کا حصہ بنائے جانے کا قوی امکان ہے، البتہ سلو پاکستانی پچز سے تیز جنوبی افریقی وکٹوں پر جاتے ہی ایڈجسٹ ہونا ان کیلیے بڑا چیلنج ثابت ہو گا۔