کنٹرول لائن پراشتعال انگیزی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دوبارہ دفترخارجہ طلبی
بھارت 2003 کے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے ، دفترخارجہ
بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ سے مزید 3 شہریوں کی شہادت پر دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔
ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈاکٹرفیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا جس میں کہا گیا کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے مزید 3 شہری شہید ہوئے ہیں اور بھارت 2003 کے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید
واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہفتے کو بھارتی فورسز نے چڑی کوٹ اور ستوال سیکٹر میں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک لڑکی سمیت 2 شہری شہید ہوئے جس پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا تھا جب کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 3 شہری شہید ہوگئے جس پر آج پھر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔