کالی آندھی نے واحد ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا دی
ایون لیوائس نے 62 گیندوں پر 125 رنز بنا کر بھارتی بولرز کے اوسان خطا کر دیئے
ویسٹ انڈیز نے واحد ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو 9 وکٹوں سے ذلت آمیز شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کر لی۔
ویسٹ انڈیز میں جمیکا کے سبینا پارک میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے جس میں ونیش کارتک نے 48، ویرات کوہلی نے 39 اور ریشھاب پنٹ نے 38 رنز بنا کر اپنا حصہ ملایا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیروم ٹیلر اور کیسرک ولیمز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بھارت کی جانب سے دیا گیا 191 رنز کا ہدف ویسٹ انڈیز نے 19 ویں اووز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لیوائس نے 62 گیندوں پر 12 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے جارحانہ 125 رنز بنائے جب کہ مارلن سیموئلز نے بھی برق رفتار 36 رنز اسکور کئے۔ ویسٹ انڈیز کے واحد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کرس گیل تھے جو 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاندار سنچری اسکور کرنے پر لیوائس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔