نواز شریف کے خاندان کیخلاف گواہ بننے کی پیشکش نہیں کی اسحاق ڈار
بیان کے مطابق وزیرخزانہ نے خاتون ایم این اے کے ساتھ خفیہ شادی کی بھی تردیدکی ہے۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پرانھوں نے وزیراعظم نواز شریف کے خاندان کے خلاف گواہ بننے کی پیش کش نہیں کی اور نہ وہ وزیر اعظم کے خاندان کے خلاف بیان دینے پر رضامند ہیں۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق وزیرخزانہ نے ایسی تمام خبروں کی تردیدکی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر وزیراعظم کے خاندان کے خلاف گواہ بننے پرآمادگی ظاہر کی ہے۔
علاوہ ازیں اپنے بیان میں وزیر خزانہ اسحق ڈار نے اپنے اور اپنے خاندان کے لیے امریکا کی شہریت حاصل کرنے کی کوششوں کی بھی تردید کی ہے، بیان کے مطابق وزیرخزانہ نے خاتون ایم این اے کے ساتھ خفیہ شادی کی بھی تردید کی ہے۔