ٹرینوں کو نجی اشتراک سے چلانے کے منصوبے پر کام شروع
مقصد نجی تعاون سے سہولتوں کے ساتھ خدمات میں بہتری لاکر منافع میں اضافہ کرنا ہے، ذرائع
PESHAWAR:
پاکستان ریلوے گرین لائن ٹرین سمیت مختلف ٹرینوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے منافع بخش بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر کام کر رہی ہے جس کے تحت مستقبل میں مزید ٹرینیں نجی شعبے کے تعاون سے سہولتوں کے ساتھ بہتر بنائی جائیں گی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلولے کی مختلف ٹرینوں کو منافع بخش بنانے کے لیے تین قسم کے مختلف فارمولو ں پر ابتدائی کام کیا جا رہا ہے جس کی پہلی قسم میں جو ٹرینیں نقصان میں جا رہی ہیں ان کے نقصان کو پورا کرنے کے لیے ایک مربوط لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔
دوسری قسم میں جو ٹرینیں نقصان میں نہیں بلکہ ادارے کو منافع کما کے دے رہی ہیں ان میں مزید بہتری لانے یا پبلک پرایؤیٹ پارٹنرشپ کے تحت کیسے کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔ تیسری قسم میں برانچ لائن ٹرینیں شامل ہیں جو چھوٹے روٹ پر چل رہی ہیں ان پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی ان کو ٹھیک کر کے کیسے منافع بخش بنایا جا سکتا ہے۔