چمن میں پولیس قافلے پر خودکش حملے میں ڈی پی او محافظ سمیت شہید 20 زخمی
موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے پولیس قافلے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا
HYDERABAD:
عید گاہ چوک میں پولیس قافلے پر خودکش حملے میں ضلعی پولیس افسر اپنے محافظ سمیت شہید جب کہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چمن کے مصروف بازار عیدگاہ چوک میں خود کش حملے کے نتیجے میں ڈی پی او چمن ساجد مہمند محافظ سمیت جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے خود کو ڈی پی او ساجد مہمند کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑادیا، دھماکے کے بعد ان کی گاڑی میں آگ لگ گئی اور انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے، دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر کاشف نے خودکش حملے کی تصدیق کردی ہے جب کہ پولیس اور ایف سی نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔