امن کیلیے بلوچستان حکومت کی مددکرینگے رحمن ملک

بلوچستان پیکیج پرعملدرآمدکیلیے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں،صابر بلوچ سے گفتگو.

اسلام آباد: وزیرداخلہ رحمن ملک سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر بلوچ ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو: آن لائن

وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک سے قائم مقام چیئرمین سینیٹ صابرعلی بلوچ نے ملاقات کی،بلوچستان میںامن وامان کی صورتحال اورآغازحقوق بلوچستان پرعملدرآمدپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ وفاقی حکومت بلوچستان میںامن وامان اورسیکیورٹی کی صورتحال کو مزیدبہتربنانے کیلیے بلوچستان حکومت کوہرممکن مددفراہم کریگی، انھوں نے کہاکہ بلوچستان کی تعمیر وترقی اولین ترجیح ہے،آغازحقوق بلوچستان پیکج پرعملدرآمد کے سلسلہ میںتمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔




انھوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے جسکوعوام کے مسائل کا ادراک ہے اورہم کھوکھلے نعروںکے بجائے عوام کی عملی خدمت پریقین رکھتے ہیں،صابرعلی بلوچ نے بلوچستان کی تعمیروترقی اورامن وامان کی مزیدبہتری کیلیے کوششیں کرنے پروفاقی حکومت اور وزیرداخلہ کی کاوشوں کو سراہا۔
Load Next Story