اسپاٹ فکسنگ میں معطل کرکٹر خالد لطیف کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف کی سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف پٹیشن مسترد کی

لاہور ہائیکورٹ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف کی سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف پٹیشن مسترد کی ۔ فوٹو: فائل

لاہور ہائیکورٹ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف کی سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف پٹیشن مسترد کردی۔

خالد لطیف نے وکیل زبیر خالد کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا کہ سنگل بنچ نے کیس کے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے پٹیشن کو مسترد کیا، اس لیے سنگل بنچ کے فیصلے اور ٹریبیونل میں جاری تحقیقات کو کالعدم قرار دیا جائے۔ پٹیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبیونل کو اسپاٹ فکسنگ الزامات پر تفتیش کرنے کا اختیار نہیں ہے، پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت قائم کیا گیا ٹریبیونل غیرقانونی ہے، چیرمین پی سی بی کو ٹریبیونل قائم کرنے کا اختیار ہی نہیں ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :اسپاٹ فکسنگ کیس ؛ فائلوں پرگرد جمنےلگی

پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے کہا کہ پی سی بی آئین کے تحت بورڈ آف گورنرز اینٹی کرپشن ٹربیونل کی تشکیل کا مکمل اختیار رکھتا ہے۔ خالد لطیف کے خلاف قائم اینٹی کرپشن ٹربیونل کو کارروائی کا مکمل قانونی اختیار حاصل ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 4 مئی کو خالد لطیف کی انٹرا کورٹ اپیل پر وفاقی حکومت اور پی سی بی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔
Load Next Story