پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیاجائےرابطہ کمیٹی
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے نے عوام کوذہنی اضطراب میں مبتلا کررکھاہے
WASHINGTON:
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اوگراکی جانب سے اور سی این جی مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربااضافے پرگہری تشویش کا اظہارکیا ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اوگراکی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کابراہ راست اثرعوام پرپڑے گا۔
ایک طرف توعوام مہنگائی کے اس دورمیں پہلے ہی پر یشان ہیں اوراب رمضان میں اشیاخورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ساتھ ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے نے انہیں ذہنی اضطراب میں مبتلا کررکھاہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بجائے عوام کو سبسڈی دی جائے، صدر زرداری،وزیر اعظم راجاپرویز اشرف، وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پرنظر ثانی کریں۔