شرابی شوہر نے کھانے میں تاخیر پر بیوی کو قتل کردیا
شراب کے نشے میں دھت شوہر گھر آیا تو اس کا بیوی سے جھگڑا ہوگیا، پولیس
لاہور:
بھارت کے شہر غازی آباد میں 60 سالہ شرابی شخص نے کھانا تاخیر سے ملنے پر بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر پولیس افسر روپیش سنگھ نے بتایا کہ 60 سالہ اشوک کمار گزشتہ شب شراب کے نشے میں گھر پہنچا جہاں اس کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہو گیا اور اس نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔ 55 سالہ سونینا کو سر پر گولی لگی اور اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی وہ دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق اشوک کمار روزانہ شراب کے نشے میں گھر آتا تھا اور اس کی بری عادت سے بیوی سونینا بہت پریشان تھی، گزشتہ شب بھی وہ شراب کے نشے میں گھر آیا اور بیوی سے جلدی کھانا لانے کا مطالبہ کیا تاہم بیوی نے کہا کہ پہلے وہ اس کی شراب پینے کی عادت کے بارے میں بات کرنا چاہتی ہے پھر کھانا لگایا جائے گا لیکن یہ سن کر اشوک کمار طیش میں آگیا اور بیوری پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں ایک گولی سونینا کے سر پر لگی اور وہ خون زیادہ بہہ جانے کے باعث اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی چل بسی۔ اشوک کمار نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے اور وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور 2015 میں بھی اس حوالے سے ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ بھارت میں ہر 4 منٹ بعد ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔