سعودی عرب میں پاکستانی سمیت 6 مجرموں کے سر قلم
پاکستانی شہری کو منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت دی گئی
WASHINGTON:
سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر ایک پاکستانی شہری سمیت 6 افراد کے سر قلم کر دیئے گئے۔
سعودی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایک پاکستانی شہری کو منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں سزائے موت دی گئی جبکہ 5 سعودی شہریوں کے سر قتل کے جرم میں قلم کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق یہ رواں برس سعودی عرب میں ایک دن میں دی جانے والی سب سے زیادہ سزائیں ہیں اور رواں برس سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 44 ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں دہشت گردی، قتل، زنا، مسلح ڈکیتی اور منشیات کی اسمگلنگ پر سزائے موت دی جاتی ہے اور مختلف جرائم میں گزشتہ برس مجموعی طور پر 153 افراد کے سر قلم کیے گئے تھے جس پر بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب پر تنقید بھی کی تھی۔