شاہ زیب قتلملزم کے فرارمیں مدد پرمزید 2 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے نے تفتیش کیلیے عدالت سے ملزمان کا4روزہ جسمانی ریمانڈبھی حاصل کرلیا

مزکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سے جونائیل جیل میں تفتیش کیلیے مزیدایک روزریمانڈدیدیاگیا۔ فوٹو: فائل

شاہ زیب قتل کیس میں ملوث شاہ رخ جتوئی کے انکشاف پرایف آئی اے حکام نے ملزم کو بیرون ملک فرار کرانے اوراعانت جرم میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے اور ان سے تفتیش کیلیے عدالت سے4روز کاجسمانی ریمانڈبھی حاصل کرلیاہے۔

عدالت نے شاہ رخ جتوئی سے جونائیل جیل میں تفتیش کیلیے مذید ایک روز کا ریمانڈ دیاہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو انسپکٹر ایف آئی اے سعید احمدمیمن نے اعانت جرم میں گرفتار امارات ایئرلائن کے ملازم محمد طحہ حسین اور فضل ربی ٹریول کمپنی کے ملازم سہیل احمدکا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے اسپیشل ڈیوٹی پرتعینات جوڈیشل مجسٹریٹ ملیرعبدالشکورکلہوڑوکے روبرو پیش کیاتھا۔

اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ فاضل عدالت کے حکم پر جونائیل جیل میں پابند سلاسل ملزم شاہ رخ سے جیل میں تحقیقات کی تھی دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا تھا کہ اسے فضل ربی ٹریول ایجنسی کے ملازم سہیل احمدنے متحدہ عرب امارات ایئرلائن کے ملازم محمد طحہ حسین سے سازباز کرکے محمدعلی نامی شخص کے پاسپورٹ نمبر کابورڈنگ کارڈجاری کیا تھا۔


 



عدالت میں موجود ملزمان نے قتل کے الزام میں ملوث ملزم کی بیرون ملک فرارکرانے میں مدد کی تھی،ملزمان کو گزشتہ روزاعانت جرم میں گرفتارکیاگیاتھامزیدتحقیقات کیلیے 10 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی تھی تاہم فاضل عدالت نے چارروزکے جسمانی ریمانڈپرایف آئی اے حکام کی تحویل میں دیدیاہے تفتیشی افسرنے عدالت کوبتایاکہ شاہ رخ سے تفتیش کیلیے فاضل عدالت نے ایک روزکا ریمانڈ دیا تھاوقت کی کمی کے باعث تفتیش نامکمل ہے۔

ایف آئی حکام نے تحقیقات مکمل کرنے کیلیے مزیدریمانڈکی استدعاکی تھی فاضل عدالت نے شاہ رخ جتوئی سے جونائیل جیل میں ہی تحقیقات کرنے کیلیے مزیدایک روزکاوقت دیاہے اورتحقیقاتی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story