اسپیکر وزیراعظم کیخلاف ریفرنس دائر کرکے آئینی ذمہ داری پوری کریں بابراعوان
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف مقدمہ درج کرکے فوری طور پر گرفتار کیا جائے، رہنما تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق وزیراعظم کے خلاف ریفرنس دائر کرکے آئینی ذمہ داری پوری کریں ورنہ مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہوں گے۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ طویل عرصے تک اثاثے چھپانے اور کالا دھن رکھنے کے جرم میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں فوری طور پر گرفتار کرکے برطرف کیا جائے، جی آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار نے ٹیکس چوری کے لیے 17 کروڑ روپے اپنے ہی اداروں کو دے کر انہیں خیرات ظاہر کیا، سپریم کورٹ اس کا ازخود نوٹس لے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نواز شریف خود آف شور کمپنی کے چیرمین ہیں، انہوں نے یہ کمپنی اثاثوں میں ظاہر نہیں کی اور قوم سے چھپائی، لہذا اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق وزیراعظم کے خلاف ریفرنس دائر کرکے آئینی ذمہ داری پوری کریں، ورنہ مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہوکر نااہل ہوجائیں گے، جھوٹ بولنے پر پورے شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا جائے اور سب کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔
بابر اعوان نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی دسویں جلد میں سے گاڈ فادر نکلے گا۔ اس موقع پر نعیم الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی، پورے شریف خاندان کے خلاف منی لانڈنگ کا مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔