مختلف ممالک کی جیلوں میں 8ہزار 715 پاکستانی قید ہیں وزارت خارجہ
سب سے زیادہ 2373پاکستانی سعودی عرب،برطانیہ میں1416،عرب امارات میں 1319اوربھارت میں 403قیدی ہیں
دنیا کے مختلف ممالک کی جیلوں میں 8715پاکستانی قید ہیں سب سے زیادہ 2373پاکستانی سعودی عرب کی جیلوں میں بند ہیں۔
برطانیہ میں 1416 متحدہ عرب امارات میں 1334بھارت میں 403جبکہ یونان میں 319پاکستانی قیدی موجود ہیں۔ امریکا نے بھی 99 پاکستانیوں کوجیلوں میں بند کر رکھا ہے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق دنیاکے تقریبا 59ممالک میں 8,715پاکستانی شہری قید ہیں۔ پاکستانی قیدیوں کی تعدادکے حوالے سے سعودی عرب پہلے نمبرپرہے جہاں 2373پاکستانی شہری اس وقت جدہ مکہ مدینہ اورطائف کی جیلوں میں قید ہیں۔
اسی طرح برطانیہ میں 1416،متحدہ عرب امارات میں 1319،افغانستان میں 350،بھارت میں 403،بحرین میں 53،کینیڈا میں 26،ہانگ کانگ میں 150،یونان میں 319،جرمنی میں 38،ہنگری میں 83،فرانس میں 75،اٹلی میں 134جبکہ ایران میں 79پاکستانی شہری جیلوں میں قید ہیں۔ اسی طرح ملائیشیا میں 202،اومان میں 347،قطر میں 25،سری لنکا میں 51اور تھائی لینڈ میں 90پاکستانی جیلوں میں بند ہیں۔
پاکستان کے سب سے بہترین دوست ملک چین نے بھی 264پاکستانیوں کوقیدکررکھا ہے جبکہ امریکا میں قید پاکستانیوں کی تعداد 99ہے ۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق دنیا کے 18ممالک ایسے ہیں جہاں کسی بھی پاکستانی کے قید نہ ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے ان ممالک میں ارجنٹائن برازیل برونائی مراکش میکسیکو فلپائن سویڈن شام سوڈان تیونس بوسنیا کیوبا اور چلی شامل ہیں۔
یونان اورہنگری میں قید پاکستانیوں کی اکثریت ایسے افراد پر مشتمل ہے جو سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونا چاہتے تھے۔ ذرائع کے مطابق مصر،ایتھوپیا، لبنان کرغیزستان، کمبوڈیا، بلغاریہ اور شام میں ایک ایک پاکستانی شہری قید ہے۔