ایکسائز پولیس کا افسر گرفتار کار سے 2 من چرس برآمد
سرسید ٹاؤن پولیس نے رضویہ تھانے کے سپاہی کو ساتھی سمیت گرفتار کر کے اسلحہ ، موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کرلی ۔
KARACHI:
شارع فیصل انویسٹی گیشن پولیس نے ابوالحسن اؔصفہانی روڈ پر چھاپہ مار کر کار میں سوار ایکسائز کے انسپکٹر جانب علی زرداری کو گرفتار کر کے کار سے 2 من چرس برآمد کرلی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ بھاری مقدار میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر پولیس نے ابوالحسن اصفہانی سے سہراب گوٹھ کے مختلف مقامات پر خفیہ نگرانی شروع کر دی تھی ، پولیس کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے والے ملزم سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔ دوسری جانب سرسید ٹاؤن پولیس نے رضویہ تھانے کے سپاہی کو ساتھی سمیت گرفتار کر کے اسلحہ ، موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کرلی ۔
ایس ایچ او سرسید ٹاؤن الیاس شاہ نے بلال کالونی کچی آباد میں چھاپہ مار کر رضویہ تھانے کے سپاہی ذیشان اور اس کے ساتھی اصغر کو گرفتار کر کے 2 ٹی ٹی پستول ، موٹر سائیکل اور راہگیر سے چھینی ہوئی نقدی برآمد کرلی ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ذیشان علاقے میں دہشت کی علامت بنا ہوا تھا جو پولیس میں نوکری کا فائدہ اٹھا کر خواجہ اجمیر نگری اور سرسید ٹاؤن کے علاقے میں اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔