سیاسی سرگرمیوں کے لئے ایوان صدر کو استعمال نہیں کیا جائے گا وسیم سجاد

ایوان صدر اسلام آباد میں ہے باقی صدر کے گھر ہیں۔ وکیل وسیم سجاد

ایوان صدر اسلام آباد میں ہے باقی صدر کے گھر ہیں۔ وکیل وسیم سجاد۔ فوٹو فائل

صدر کے دو عہدوں سے متعلق توہین عدالت کیس میں وفاق کے وکیل وسیم سجاد نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کے لئے ایوان صدر کو استعمال نہیں کیا جائے گا۔


چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت وفاق کے وکیل وسیم سجاد نےدلائل دیئے کہ صدرحکمران جماعت کے سربراہ نہیں ہیں وہ جلد سیاسی عہدہ چھوڑ دیں گے۔

اس موقع پر وسیم سجاد نے موقف تحریری طورپرعدالت میں پیش کیا، جسٹس منصور نے کہا کہ سیاسی سرگرمیاں ایوان صدر میں نہیں توکراچی میں ہوسکتی ہیں جواب میں وسیم سجاد نے کہا کہ ایوان صدر اسلام آباد میں ہے باقی صدر کےگھرہیں جس پیپلزپارٹی کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے اس کے صدر مخدوم امین فہیم ہیں، انہوں نے کہا کہ صدرآصف زرداری نے ایوان صدر میں کبھی سیاسی سرگرمیاں نہیں کیں۔

Recommended Stories

Load Next Story