مسلمانوں کیخلاف تازہ مہم جوئی کے سنگین نتائج ہونگے حریت قیادت
حریت رہنماؤں کا قائدین، عزیز و اقارب، تاجروں، دینی شخصیات و دیگر کی طلبی پر اظہار برہمی
مشترکہ حریت قیادت نے کہا ہے کہ کشمیری مسلمانوں اور ان کے مذہبی شعائر و مقامات کے خلاف یہ تازہ مہم جوئی کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں اور اگر یہ فوری طور پر بند نہ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔
مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے بھارتی حکومت کی طرف سے تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے دائرہ کار کو دن بدن وسیع کرنے، حریت قائدین، ان کے عزیز و اقارب اور تاجروں کے علاوہ انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر اور انجمن نصرۃ الاسلام جیسے دینی اور تعلیمی اداروں کے ذمے داروں کو نئی دہلی طلب کرنے پر شدید برہمی اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔