سندھ میں رینجرزکے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع
رینجرز کو 15جولائی سے 12 اکتوبرتک خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے، ترجمان سی ایم ہاؤس
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت میں اضافے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رینجرزکوخصوصی اختیارات کی مدت میں اضافے کی منظوری دے دی، جس کے بعد رینجرز کو 15 جولائی سے 12 اکتوبر تک خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق رینجرزکے خصوصی اختیارات کی مدت 14 جولائی کوختم ہورہی ہے اور محکمہ داخلہ سندھ نے اختیارات میں توسیع سے متعلق سمری بھجوائی تھی جس کی منظوری دے دی گئی۔