ینگ ڈاکٹرز کی بھوک ہڑتال کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری 11 ڈاکٹرز اسپتال داخل

ینگ ڈاکٹرز سے اظہار یکجہتی کے لئے مزید ینگ ڈاکٹرز بھوک ہڑتالی کیمپ میں پہنچے جنہوں نے جیل روڈ پر دھرنابھی دیا

ینگ ڈاکٹرز سے اظہار یکجہتی کے لئے مزید ینگ ڈاکٹرز بھوک ہڑتالی کیمپ میں پہنچے جنہوں نے جیل روڈ پر دھرنا بھی دیا. فوٹو: فائل


ینگ ڈاکٹرز کی بھوک ہڑتال کا سلسلہ آج تیسرے روز بھی جاری ہے، اظہار یکجہتی کے لئے آنے والے ڈاکٹرز نے جیل روڈ پر دھرنا دیا۔


ینگ ڈاکٹرز کی بھوک ہڑتال کا آج تیسرا روز ہے، بھوک ہڑتال کی وجہ سے 11 ڈاکٹروں کی حالت غیر ہو گئی تھی جس کی بنا پر انہیں اسپتال داخل کرنا پڑا، 2 ڈاکٹر دوبارہ اسپتال سے دھرنے میں پہنچ گئے جب کہ 9 ینگ ڈاکٹرز صحت کی خرابی کے باعث ابھی بھی اسپتال میں داخل ہیں، ینگ ڈاکٹرز سے اظہار یکجہتی کے لئے مزید ینگ ڈاکٹرز بھوک ہڑتالی کیمپ میں پہنچے جنہوں نے جیل روڈ پر دھرنابھی دیا ، دھرنا دینے والوں میں لیڈی ڈاکٹرز بھی شامل تھیں۔دھرنے کے باعث چاروں اطراف سے آنے والی ٹریفک بری طرح جام ہو گئی۔

Load Next Story