پاک امریکا معاہدے کے باوجود طورخم بارڈرپرنیٹوسپلائی تاحال بند
چمن بارڈرسے 26 کنٹینرزافغانستان کیلیے روانہ،مزید35سرحدپارجانے کیلیے تیار
پاکستان اور امریکا کے مابین معاہدہ کے باوجود خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر طورخم بارڈر کے راستے نیٹو سپلائی بدھ کو 8 ویں روز بھی بند رہی جبکہ چمن کے راستے سپلائی جار ی ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپلائی کی بندش کا فیصلہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے، سپلائی کی دوبارہ بحالی کے فیصلے تک کنٹینرز کو طور خم سرحد پر آنیکی اجازت نہیں۔دوسری جانب چمن بارڈر کے راستے سے نیٹو کنٹینرز کی روانگی جاری ہے اور اب تک 26 کنٹینرز کو افغانستان روانہ کیا جاچکا ہے جبکہ 35 مزید کنٹینرز چمن بارڈ پر کھڑے ہیں جو کسٹم کلیئرنس کے بعد روانہ کردیئے جائیں گے۔