لندن میں ہونے والے سہ فریقی مذاکرات کو تسلیم نہیں کرتےافغان طالبان

طالبان جنگجوؤں کا کہنا ہے کہ وہ امریکا کی غلام افغانستان حکومت سے مذاکرات کرنے کے حامی نہیں ہیں۔

طالبان جنگجوؤں کا کہنا ہے کہ وہ امریکا کی غلام افغانستان حکومت سے مذاکرات کرنے کے حامی نہیں ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

افغان طالبان نے لندن میں ہونے والے افغانستان، پاکستان اور برطانیہ کے سربراہان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کو مسترد کر دیا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے طالبان کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مغربی طاقتیں جو کہ افغانستان میں جنگ ہار رہی ہیں ایسی کانفرنسز منعقد کر کے یہ جتانا چاہتی ہیں کہ افغانستان کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے کچھ نہ کچھ پیش رفت جاری ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ان کانفرنسوں کا مقصد دراصل افغان مسئلے کے حل کے لئے ہونے والے نتیجہ خیز مذاکرات میں رکاوٹیں کھڑی کرنا ہے،طالبان جنگجوؤں کا کہنا ہے کہ وہ امریکا کی غلام افغانستان حکومت سے مذاکرات کرنے کے حامی نہیں ہیں۔


اس بیان سے طالبان یہ عندیہ دینا چاہتے ہیں کہ وہ افغان مسئلے کے حل کے لئے تمام مذاکرات امریکا سے براہ راست کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ مارچ 2012 میں طالبان نے امریکا سے جاری مذاکرات کا سلسلہ اس وقت منقطع کر دیا تھا جب امریکا نے طالبان قیدیوں کو چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا۔

امریکی اور نیٹو افواج 2014تک افغانستان سے چلی جائیں گی جس کے بعد افغانستان میں خانہ جنگی کے خدشات لاحق ہوگئے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story