ایبٹ آباد میں گدھا کھیت میں گھسنے پر معصوم بچے کا بے دردی سے قتل
کھیت کے مالک نے 8 سالہ مدثر کو گدھے سے باندھا جو اسے کئی کلومیٹر تک گھسیٹتا رہا
ISLAMABAD:
تھانہ لورہ کی حدود میں گدھا کھیت میں گھسنے پر سفاک مالک نے 8 سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایبٹ آباد میں تھانہ لورہ کی حدود میں 8 سالہ مدثر کا گدھا کھیت میں گھس گیا جس پر کھیت کے مالک نے بچے کو گدھے کے ساتھ باندھ دیا اور گدھا بچے کو کئی کلو میٹر تک گھسیٹتا رہا، گدھے کے گھسیٹنے کی وجہ سے بچے کے جسم پر شدید چوٹیں آئیں اور اس کی موت واقع ہو گئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: لاہورمیں خاتون (ن) لیگی ایم پی اے کے گھرسے ملازم کی تشدد زدہ لاش برآمد
ڈی پی او ایبٹ آباد اشفاق انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم مسکین کو فوری طور پر گرفتار کیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ مقدمے میں انصاف کے تمام تر تقاضے پورے کئے جائیں گے اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

واقعے کی اطلاع دینے کے بعد بھی پولیس حرکت میں نہ آئی تو مقتول بچے کے ورثا نے لاش لورہ روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔