متنازع تقریر پر نہال ہاشمی کی عبوری ضمانت منظور

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دو لاکھ روپے کے عوض نہال ہاشمی کی عبوری ضمانت منظور کی

پینتیس دن کے بعد تفتیشی افسر نے چالان میں دہشتگردی کی دفعات شامل کیں؛فوٹوفائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے متنازعہ تقریر کے معاملے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کی جانب سے کی گئی توہین آمیز تقریر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے روبرو نہال ہاشمی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کی تقریر کا وہ حصہ نہیں دکھایا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ ایک چار دیواری کے اندر تقریر کی گئی تھی، جے آئی ٹی اور عدالت کا احترام کرتے ہیں، 35 دن کے بعد تفتیشی افسر نے چالان میں دہشتگردی کی دفعات شامل کیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: توہین عدالت کیس میں نہال ہاشمی کا جواب غیر تسلی بخش قرار


فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت نے دو لاکھ روپے کے عوض نہال ہاشمی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی پر فرد جرم عائد کر دی

واضح رہے کہ 30 مئی کو نہال ہاشمی کی ایک تقریر منظر عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے عدلیہ اور پاناما جے آئی ٹی کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے جس پر عدالت نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

Load Next Story