ریکوڈک کیس میں غیرملکی کمپنی کا ساڑھے 11 ارب ڈالر کا دعویٰ مسترد

رقم کمپنی کی اصل سرمایہ کاری سے کئی سوگنا زیادہ ہے، اٹارنی جنرل آفس کابیان

رقم کمپنی کی اصل سرمایہ کاری سے کئی سوگنا زیادہ ہے، اٹارنی جنرل آفس کا بیان۔ فوٹو : اے ایف پی

پاکستان نے ریکوڈک کیس میں ٹی تھیان کاپر کمپنی کی جانب سے ساڑھے 11 ارب ڈالر کا دعویٰ مسترد کر دیا ہے۔

ٹی تھیان کاپر کمپنی نے2012 میں ثالثی کادعویٰ جمع کرایا تھا اور 5 سال بعد2017 میں کمپنی نے15 نومبر2011 تک فیئرمارکیٹ ویلیوکی بنیاد پر9 ارب 10کروڑ ڈالر ہرجانے کادعویٰ کیا، ٹی تھیان کاپرکمپنی نے2 ارب 30 کروڑ ڈالر کا پری ایوارڈ کمپائونڈ انٹرسٹ کادعویٰ بھی کیا۔


دوسری جانب اٹارنی جنرل پاکستان نے جمعرات کوجاری بیان میں کہاہے کہ بین الاقوامی ثالثی میںجس رقم کادعویٰ کیاگیا وہ پاکستان نے مسترد کردیا ہے کیونکہ یہ کمپنی کی سرمایہ کاری کی رقم سے کئی سوگنا زیادہ ہے۔

اٹارنی جنرل آفس نے کہاہے کہ معاوضے ادائیگی کی صورت میں اس کا تعین کچھ سال میں کیاجاتا ہے لیکن ثالثی کی کارروائی میں کمپنی کے حق میں کوئی چیزایوارڈ نہیں کی گئی۔
Load Next Story