غیر ملکی ماہرین کی حفاظت پر مامور 111 پولیس اہلکار برطرف
فرائض سے غفلت،ڈسپلن کی خلاف ورزی کاالزام ،70کیخلاف مقدمات درج
پنجاب میں غیر ملکی ماہرین کی حفاظت کیلیے قائم پنجاب پولیس کی خصوصی فورس اسپیشل پروٹیکسشن یونٹ کے مختلف رینک کے 111 پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔
پنجاب میں غیر ملکی ماہرین کی نگرانی میں جاری ترقیاتی منصبوں سمیت غیرملکیوں کی حفاظت کیلیے قائم کی پنجاب پولیس کی خصوصی فورس اسپیشل پروٹیکسشن یونٹ میں فرائض سے غفلت برتنے ڈسپلن کی خلاف ورزی سمیت دیگر سنگین خلاف ورزیوں پر ایس ایس پی ہیڈکوارٹر ایس پی یو پنجاب سید علی محسن نے مختلف رینک کے 111 پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کرتے ہوئے70 اہلکاروں کیخلاف پولیس آرڈر کے تحت مقدمات درج کردایے۔