موجودہ حکومت نے زکوٰۃ کے نظام کو شفاف بنایا رمضان چانڈیو
بدین کے طلبہ میں اسکالر شپ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب
MANCHESTER:
چیئرمین عشر و زکوٰۃ کمیٹی ضلع بدین حاجی محمد رمضان چانڈیو نے کہا ہے کہ انھوں نے 2 مرتبہ بحیثیت چیئرمین عشر و زکوٰۃ بدین کے نادار و مستحق ہزاروں افراد کی بلاتفریق خدمت کی ہے اور ان کی ہر وقت کوشش رہتی ہے کہ حقدار افراد تک ان کا حق پہنچائیں۔
انھوں نے بدھ کے روز خان بہادر میر غلام محمد خان تالپور ہائیر سیکنڈری اسکول کے طلبہ و طالبات میں مورا اسکالر شپ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے زکوٰۃ کی تقسیم کے نظام کو شفاف بنایا اور زکوٰۃ فنڈز میں بھی اضافہ کیا ہے۔
انھوں نے اس موقعے پر اعلان کیا کہ آئندہ ماہ اسکول کے طلبہ و طالبات کے لیے 2 لاکھ روپے کی مورا اسکالر شپ دی جائے گی۔ تقریب میں اسکول کے 120 طلبہ و طالبات میں ایک لاکھ 35 ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔ تقریب سے اسکول کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل، ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر محمد صادق قریشی، آڈٹ آفیسر یونس اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔