کھپرو مویشیوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے درجنوں ہلاک

لائیو اسٹاک کی نااہلی سے گائے، بھینسیں اور بھیڑ بکریاں سماڑا، نمونیے اور دستوں میں مبتلا

مویشیوں میں جان لیوا بیماریوں کے اچانک حملے کے بعد مالکان نے خوفزدہ ہوکر اپنے قیمتی جانور اونے پونے داموں فروخت کرنا شروع کردیے ہیں۔ فوٹو: فائل

محکمہ لائیو اسٹاک کے عملے کی نااہلی و غفلت کے باعث کھپرو اور نواح کے مختلف علاقوں میں مویشیوں میں جان لیوا بیماری پھیل گئی۔

درجنوں مویشی ہلاک، مویشی مالکان بیماری کے خوف سے اپنے جانور اونے پونے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے۔ مویشی مالکان کو لاکھوں روپے کانقصان۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک کے عملے کی نااہلی و غفلت کے نتیجے میں کھپرو اور نواح کے مختلف علاقوں میں مویشیوں پر اچانک سماڑا، نمونیا اور دستوں سمیت دیگر جان لیوا بیماریوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کے گائے، بھینس اور درجنوں کی تعداد میں بھیڑ بکریاں ہلاک ہوچکی ہیں۔




مویشیوں میں جان لیوا بیماریوں کے اچانک حملے کے بعد مالکان نے خوفزدہ ہوکر اپنے قیمتی جانور اونے پونے داموں فروخت کرنا شروع کردیے ہیں جبکہ محکمہ لائیو اسٹاک کے عملے نے بیماریوں سے بچائو کے لیے کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں کیے جس کے باعث مویشیوں کے مرنے کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ مویشی مالکان نے وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ کھپرو میں مویشی کے ہلاک ہونے کا نوٹس لیکر ویکسین کا انتظام کیا جائے اور غفلت برتنے پر عملے کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Load Next Story