ثبوتوں کے باوجود نواز شریف کا استعفیٰ نہ دینا شرمناک ہے عمران خان
نواز شریف اپنے ملک کو دھوکا دینے کے ساتھ اپنے مرحوم والد اور بچوں کو بھی بدنام کررہے ہیں، چیرمین پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نےسوشل میڈیا پر ٹویٹ کیا ہے کہ نواز شریف کامنی لانڈرنگ، ٹیکس چوری اور دیگر مقدمات میں تمام ثبوت موجود ہونے کے باوجود استعفیٰ نہ دینا شرمناک ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اب نواز شریف رشوت دے کر احتساب سے بچ نہیں سکتے۔
تحریک انصاف کے چیرمین نے وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، ایس ای سی پی کے سربراہ ظفر حجازی اور نیشنل بینک کے صدر سعید احمد کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ قوم کا پیسہ کھانے والوں اور ٹیکس نادہندگان کو جنہیں مالیاتی مجرم قرار دیا جاچکا ہے کس طرح اعتماد حاصل ہوسکتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اپنے ملک کو دھوکا دینے کے ساتھ اپنے مرحوم والد اور بچوں کو بھی سب کے سامنے بدنام کررہے ہیں انہیں اپنے اس عمل کیلئے شرمندہ ہونا چاہئے۔
سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے 30 سالوں تک انصاف کے حصول کا انتظار کیا ہے نواز شریف اب غیر ملکی حکومتوں کی مدد لینا بند کردیں۔