ارجنا رانا ٹنگا کا ورلڈکپ 2011 فائنل کی تحقیقات کا مطالبہ
کسی دن کچا چٹھا بھی کھول دوں گا لیکن معاملے کی چھان بین ضرور ہونی چاہیے،سابق سری لنکن کپتان
سری لنکا کے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے ورلڈکپ 2011 فائنل پر فکسنگ شکوک کا اظہارکرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
کمارا سنگا کارا کی جانب سے 2009 میں سیکیورٹی خدشات کے باوجود سری لنکن ٹیم کو پاکستان بھجوانے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے مطالبے کے جواب میں ارجنا رانا ٹنگا نے ورلڈکپ 2011 فائنل میں سری لنکا کی اچھی کارکردگی کے باوجود بھارت کے ہاتھوں شکست کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کردیا ہے، سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران کمنٹری کر رہا تھا، ساری باتیں کھول کر بیان نہیں کر سکتا، کھلاڑی اپنی سفید وردی کے پیچھے چھپی گندگی کو نہیں چھپا سکتے، کسی دن کچا چٹھا بھی کھول دوں گا لیکن معاملے کی چھان بین ضرور ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ ممبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں سنگا کارا کی قیادت میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے6 وکٹ پر 274 رنز بنائے تھے، جواب میں میزبان ٹیم نے اہم ترین بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کی وکٹ ابتدا میں ہی گنوا دی تھی، بعد ازاں آئی لینڈرز نے ناقص بولنگ اور فیلڈنگ کرتے ہوئے بھارت کو میچ میں واپس آنے کا موقع دیدیا، بلو شرٹس نے 6وکٹ سے فتح حاصل کی،اس وقت بھی سری لنکن میڈیا نے شکوک کا اظہار کیا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔