غیر قانونی سائن بورڈز فوری طورپر ہٹادیے جائیں متانت علی خان
متانت علی نے کہا کہ نیلام شدہ سائن بورڈ کے بقایاجات کی ادائیگی7 یوم کے دوران کردی جائے
شہر کے مختلف مقامات پر لگائے گئے غیر قانونی سائن بورڈز فوری طورپر ہٹادیے جائیں اور تمام ادائیگی طے شدہ شیڈول کے مطابق کی جائے۔
یہ بات بلدیہ عظمیٰ کراچی کے قائم مقام ایڈمنسٹریٹر متانت علی خان نے سندھ آئوٹ ڈور ایڈورٹائزرایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی، متانت علی نے کہا کہ نیلام شدہ سائن بورڈ کے بقایاجات کی ادائیگی7 یوم کے دوران کردی جائے، آئی آئی چندریگر روڈ سے غیر قانونی سائن بورڈز ہٹادیے جائیں، انھوں نے سندھ آئوٹ ڈور ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ ان کی جائز شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔
سائن بورڈز کے ذریعے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو خطیر رقم موصول ہوتی ہے لیکن تاخیر ہونیکی صورت میں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انھوں نے محکمہ کے افسران کو ہدایت دی کہ ایسے مقامات کی رپورٹ تیار کی جائے جہاں سائن بورڈز کیلیے جگہ مختص کی جاسکے ،انھوں نے ایسوسی ایشن کے نمائندوں کویاد دہانی کرائی کہ اس سال سہ ماہی قسط کی ادائیگی فروری کے دوران کردی جائے ۔