مقدمات کی تفتیش میں فارنسک سائنس کا کردار اہم ہے آئی جی

پولیس اہلکاروں کی تربیت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ناگزیر ہے، فیاض لغاری

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے نتیجے میں مرتب کی جانیوالی حتمی سفارشات پر مبنی رپورٹ پیش کی جائے تاکہ اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

آئی جی سندھ فیاض لغاری نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی اور جرائم کی روک تھام کے ضمن میں پولیس افسران و اہلکاروں کی تربیت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ناگزیر ہے اور اس سلسلے میں تربیتی نصاب میں اصلاحات وقت کا تقاضا ہیں۔

مقدمات کی تفتیش میں فارنسک سائنس کا اہم کردار ہے لہٰذا مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ ملوث ملزمان کی یقینی گرفتاری کے لیے سندھ پولیس کی فارنسک لیب سے مکمل استفادہ کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پولیس ٹریننگ مینول میں بہتری لانے کیلیے منعقدہ کانفرنس کی ابتدائی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔




انھوں نے کہا کہ تمام پولیس یونٹس نہ صرف باہمی روابط بلکہ فارنسک ڈویژن سندھ پولیس کے طریقہ کار کے مطابق مقدمات کی تفتیش اور پیروی کو بھی یقینی بنائیں، آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے نتیجے میں مرتب کی جانیوالی حتمی سفارشات پر مبنی رپورٹ پیش کی جائے تاکہ اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے ، علاوہ ازیں پولیس افسران اور جوانوں کی تربیت کے لیے تربیت یافتہ اور سینئر اساتذہ کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گا۔
Load Next Story