بھارت میں شدید بارشیں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں 80 ہوگئیں

ریسکیو اہلکاروں نے سیلابی پانی میں پھنسے 8 ہزار افراد کو بچالیا، ترکی کا اظہار افسوس

ریسکیو اہلکاروں نے سیلابی پانی میں پھنسے 8 ہزار افراد کو بچالیا، ترکی کا اظہار افسوس۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارت میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر80 ہوگئیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے وزیر ترقی جیٹن ڈرا سنگھ نے کہا ہے کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے آسام اور منی پور سمیت 58 علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے۔


دریں اثنا ترک وزارت خارجہ بھارت میں آنے والے سیلاب سے ہلاک ہونے والے افراد کے لیے تعزیت اور زخمیوں کی جلداز جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے سیلابی پانی میں پھنسے 8 ہزار کے قریب افراد کو بچالیا ہے۔

 
Load Next Story