سنیل شیٹھی کی بیٹی نے ’’اسٹار چائلڈ‘‘ ہونے کے نقصان سے پردہ اٹھا دیا
اسٹار چائلڈ ہونے کے جہاں بہت سے فائدے ہوتے ہیں وہیں اس کے بہت زیادہ نقصانات بھی ہوتے ہیں، آتھیا شیٹھی
نوے کی دہائی کے مقبول بالی ووڈ ایکشن ہیرو سنیل شیٹھی کی بیٹی آتھیا شیٹھی نے اسٹار کی بیٹی ہونے کے سب سے بڑے نقصان سے پردہ اٹھا دیا۔
اپنے انٹرویو میں آتھیا شیٹھی نے کہا کہ ایک سپر اسٹار کی اولاد ہونے کے جہاں کئی فائدے ہیں وہیں اس کے چند نقصانات بھی ہیں جن کا سامنا ان لوگوں کو کرنا پڑتا ہے، جن کے والدین بالی ووڈ سے وابستہ ہیں۔ آتھیا شیٹھی نے کہا کہ بالی ووڈ اسٹار کی بیٹی ہونے کا سب سے بڑا نقصان تو یہ ہے کہ انہیں اقرباء پروری کے طعنے سننے پڑتے ہیں۔ گزشتہ دنوں رنبیر کپور نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ اقرباء پروری کی پراڈکٹ ہیں۔
آتھیا نے کہا کہ میرے والد نے بالی ووڈ میں جو نام کمایا اس کی وجہ سے انڈسٹری کے لوگ کافی محبت اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں، لوگ میری پہلی فلم کا انتظار کر رہے تھے لیکن ساتھ ساتھ کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو تنقید کے نشتر برسانا نہیں بھولتے اور اقرباء پروری کے طعنے دیتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جن کے والد بالی ووڈ میں پہلے سے کام کر رہے ہیں ان کے بچوں کی بالی ووڈ میں انٹری میں آسانی ضرور ہوتی ہے تاہم پہلی فلم کے بعد انہیں اپنی محنت اور کام سے ہی جگہ بنانی پڑتی ہے کیوں کہ بالی ووڈ میں مقابلہ بہت سخت ہے اور شائقین کی پسندیدگی کے بغیر یہاں کیریئر آگے نہیں بڑھ سکتا۔
یاد رہے کہ آتھیا شیٹی نے 2015 میں سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ''ہیرو'' سے فلم نگری میں قدم رکھے تھے جبکہ ان کے مدمقابل ہیرو کا کردار بالی ووڈ اداکار آدیتیا پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی نے کیا تھا۔ اب آتھیا شیٹھی کی نئی فلم مبارکاں ریلیز ہونے والی ہے جس میں وہ ارجن کپور اور انیل کپور کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔
بالی ووڈ میں ان دنوں اقرباء پروری اور پسند نا پسند کی بنیاد پر کام دیئے جانے پر خوب تنقید کی جا رہی ہے جبکہ بالی ووڈ کے زیادہ تر اداکار ایسے ہیں جن کے والد، والدہ یا خاندان کا کوئی نہ کوئی فرد پہلے ہی بالی ووڈ سے وابستہ ہیں۔ ان میں عالیہ بھٹ، ورون دھون، ارجن کپور، سونم کپور، رنبیر کپور، آتھیا شیٹھی، سورج پنچولی، ٹائیگر شیروف، کرینہ کپور، ابھیشیک بچن، تشار کپور، فرحان اختر، ریتک روشن و دیگر شامل ہیں۔