کامن ویلتھ گیمز پاکستانی کھلاڑی امریکی ویزے نہ ملنے پر شرکت سے محروم

پاکستان کے سوئمرز بسمعہ خان، کواف بہرام خان اور تین آفیشلز کو ویزے جاری ہوئے جو بہاماس روانہ ہو چکے ہیں

پاکستان کے سوئمرز بسمعہ خان، کواف بہرام خان اور تین آفیشلز کو ویزے جاری ہوئے جو بہاماس روانہ ہو چکے ہیں . فوٹو : فائل

امریکی ویزے نہ ملنے پر پاکستان کی باکسنگ اور ٹینس ٹیم کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں شرکت سے محروم ہو گئی۔


کامن ویلتھ یوتھ گیمز کا انعقاد 18 جولائی سے امریکہ کے قریب بہاماس جزیرے پر ہو رہا ہے، پاکستانی کھلاڑیوں کو میزبان ملک تک پہنچنے کیلیے امریکہ کا ٹرانزٹ ویزا درکار تھا، عیشا اور حارث نے ٹینس جبکہ ماجد، اسماعیل اور نقیب اللہ نے باکسنگ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا تھی۔ پاکستان کے سوئمرز بسمعہ خان، کواف بہرام خان اور تین آفیشلز کو ویزے جاری ہوئے جو بہاماس روانہ ہو چکے ہیں۔
Load Next Story