کراچی میں ہلکی اور تیز بارش کئی علاقوں میں بجلی غائب

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

 آج درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، محکمہ موسمیات: فوٹو: فائل

شہر قائد میں ہلکی اور تیز بارش وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ بارش سے کئی علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیزبارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوارہوگیا ہے جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرمیں 25 کلومیٹرکی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں، صبح کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے۔


شہرمیں ہلکی بارش کی وجہ سے سڑکوں پرپھسلن ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کومعمولی نوعیت کے حادثات پیش آئے، بارش کے نتیجے میں متعدد فیڈرزٹرپ ہوگئے جس کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی جب کہ تاحال کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک لانڈھی 12.5، فیصل بیس 8، ائیرپورٹ 6.2، نارتھ کراچی 5 اور صدر میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ سب سے زیادہ بارش گلشنِ حدید میں 15 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
Load Next Story