شبہات پیداکرنیوالوں کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں نوازشریف

چوہدری نثار علی کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطے مزید بہتر کرنے کی ہدایت

چوہدری نثار علی کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطے مزید بہتر کرنے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری نثار نے گزشتہ روز رائیونڈ میں پارٹی صدر نواز شریف سے ملاقات کی۔

جس میں نگران حکومت کے قیام پر ن لیگ کی اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت، ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے انتخابات سے قبل اصلاحات کے مطالبے سمیت ملک کی مجوعی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔




ذرائع کے مطابق ملاقات میں مسلم لیگ ن کے صدر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ الیکشن میں کسی بھی قسم کی تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی جو عناصر شکوک وشبہات پیدا کررہے ہیں ان کی ملکی سیاست میں آئندہ کوئی جگہ نہیں۔ نواز شریف نے چوہدری نثار کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطے مزید بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی، دونوں رہنمائوں نے طاہر القادری اور تحریک انصاف کے مابین نئے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story