حج اسکینڈل کیسمزید 5 گواہ 13فروری کو طلب
رائو شکیل اورآفتاب الاسلام کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج سنایا جائیگا، سماعت ملتوی
اسپیشل جج سینٹرل افتخار احمد خان نے حج اسکینڈل کیس میں نامزد سابق وفاقی وزیر علامہ حامد سعید کاظمی،سابق ڈی جی حج مکہ راؤ شکیل اور جوائنٹ سیکریٹری وزارت مذہبی امورآفتاب الاسلام کیخلاف سماعت13فروری تک ملتوی کردی اورآئندہ تاریخ پر مزید 5 گواہوں کو طلب کر لیا۔
بدھ کی سماعت میں گرفتار ملزمان رائو شکیل اورآفتاب الاسلام کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت بھی مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا جو جمعرات7فروری کو سنایا جائے گا، ملزمان کے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ دونوں ملزمان ڈیڑھ سے2سال سے گرفتارہیں ان کیخلاف سماعت آج تک مکمل نہیں ہوسکی۔
سپریم کورٹ نے تین ماہ میں سماعت مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی مگر پھر بھی کیس مکمل نہیں ہوسکا اس لیے سائلان کوضمانت پر رہا کیا جائے مقدمے کی تاخیر میں ان کاکوئی قصورنہیں ہے۔ سینئر پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار علی نے موقف اختیارکیا کہ ملزمان نے اللہ کے گھر میں اللہ کے مہمانوں کو لوٹا ہے جس سے دنیا بھر میں ملک کی بد نامی ہوئی ہے ۔