ایچ ای سی کا کردارمحدود کرنیکا بل آج پیش کیا جائیگا
قومی اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے چیئرمین نے دستخط نہیں کیے،ممبران کے بھی تحفظات
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے کردارکومحدودکرنے کے حوالے سے نفیسہ شاہ اوریاسمین رحمن کاتیارکردہ بل آج قومی اسمبلی کے اجلاس میںپیش کیاجائے گا۔
معلوم ہواہے کہ قومی اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے چیئرمین شیخ روحیل اصغرنے اس پردستخط نہیں کیے اورکمیٹی کے دیگرممبران نے بھی اپنے تحفظات پیش کیے ہیں۔اس قانون کے حوالے سے کمیٹی کے سربراہ سمیت دیگرممبران نے ایچ ای سی کے کردارکومحدودکرنے کے حوالے سے چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات کے دوران تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔
اسی حوالے سے معروف قانون دان ایس ایم ظفرنے کہاکہ اس طرح کے بل کوپیش کرنے سے قبل مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری لینی چاہیے تھی کیونکہ یہ قومی ادارہ ہے جس پرمشاورت ضروری ہے۔ وائس چانسلرز،فیکلٹی اوردیگراسٹیک ہولڈرزنے بھی اپنے تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ان تمام باتوں کو نظرانداز کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں بل پیش کیا جارہاہے جس سے تعلیم کاشعبہ 10 سال پیچھے چلا جائیگا۔