صدرچیف الیکشن کمشنر کے استعفے کامطالبہ غیر آئینی ہےحنیف عباسی

زرداری نوازملاقات جلدہوگی،ندیم افضل، الیکشن مخالف قوتوں نے ہتھیارنہیں پھینکے، پراچہ

الیکشن میں تاخیر برداشت نہیں کرینگے،شفقت محمود،’’لائیوودطلعت‘ ‘میں گفتگو۔ فوٹو : فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ قمرزمان کائرہ اچھی تقریرکرکے پتہ نہیں کس کوخوش کرنا چاہتے ہیں۔

یہ جب ووٹ کیلیے عوام کے پاس جائیں گے توعوام نے توپوچھنا ہے کہ بینظیر بھٹوکے قاتل کہاں ہیں؟جن کے متعلق بینظیر نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے قتل کرسکتے ہیں، انھیں اپنے ساتھ کیوں بٹھایا ہواہے۔ بدھ کو ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''لائیوود طلعت''میں گفتگوکے دوران حنیف عباسی نے کہاکہ ہم الیکشن کی طرف جارہے ہیں،ہمیں زبانی فائرنگ نہیں کرنی چاہیے،عمل اور کردار سے ثابت کرنا چاہیے کہ عوام ہماری طرف رجوع کریں۔صدریاچیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کامطالبہ غیر آئینی ہے۔

سیاستدان تو5 سال بعد عوام کے سامنے احتساب کے لیے پیش ہوجاتے ہیں لیکن لاکھوں لوگ ایسے ہیں جو ٹیکس نہیں دیتے لیکن ان کا احتساب بھی نہیں ہوتا،میں توکہتا ہوں سیاسی جماعتیں مل بیٹھ جائیںاور عبوری سیٹ اپ پر اتفاق کرلیں۔ ہمارا سیاسی سسٹم بہت حد تک سپریم کورٹ کی بدولت قائم ہے ۔اگر ہم نے اچھا کام کیا تو عوام ہمیں ووٹ دیں گے ۔ پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ شہباز شریف کی سخت تقریرکے جواب میں قمرزمان کائرہ نے سخت الفاظ استعمال کیے۔




اگر کوئی ذوالفقار بھٹو یابینظیربھٹو کے متعلق سخت بات کریگا توجواب بھی سننا پڑیگا۔ سیاست میں کچھ حرف آخر نہیں ہوتا ، اگر آج ہم ق لیگ کے ساتھ بیٹھے ہیں تو یہ بھی ممکن ہے طاہرالقادری کسی روز رائے ونڈپہنچ جائیں۔ بیک ڈور مذاکرات جاری ہیں، امید ہے عبوری سیٹ اپ کیلیے نوازشریف اورصدرآصف زرداری کی جلدملاقات ہوگی۔

جماعت اسلامی کے رہنما فریدپراچہ نے کہا کہ عبوری سیٹ اپ کیلیے تمام جماعتوں سے مشاورت ہونی چاہیے ۔الیکشن کے التوا کے لیے کہیں نہ کہیں کوئی بات موجود ہے۔تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ ہم نے واضح کہہ دیا ہے کہ ہم الیکشن میں تاخیر برداشت نہیں کریں گے،تبدیلی شفاف انتخابات سے ہی آئے گی۔
Load Next Story