ڈاکٹرمحمد علی شاہ کوآج سپردخاک کیا جائے گا
نمازجنازہ اصغرعلی شاہ اسٹیڈیم نارتھ ناظم آباد میں بعد نمازظہرہوگی، میت صبح کراچی پہنچے گی
ایم کیوایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی،حق پرست صوبائی مشیر اور ممتاز آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹرمحمد علی شاہ مرحوم کوجمعرات کو پاپوش نگر کے قبرستان میں سپردخاک کیاجائے گا۔
قبل ازیں ان کی نماز جنازہ ان کے والد سے منسوب اصغرعلی شاہ اسٹیڈیم میں بعد ظہر نمازجنازہ ادا کی جائے گی،67سالہ ڈاکٹرمحمد علی شاہ ناظم آباد سے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ خون کے کینسر میں مبتلا تھے اور وہ امریکی شہرہیوسٹن کے ایم ڈی اینڈرسن اسپتال میںکیمو گرافی کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث مالک حقیقی سے جا ملے،مرحوم کی میت دبئی کے راستے پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات کوصبحEK-604 کے ذریعے کراچی پہنچے گیِ۔
بعد ازاں ان کا جنازہ دوپہرایک بجے ان کی رہائش گاہ مکان نمبر57 عقب فتح پارک نارتھ ناظم آباد بلاک ایف نزدگلاب محل سے اٹھایا جائے گا اورجلوس کی شکل میں اصغرعلی شاہ اسٹیڈیم لایا جائے گا۔دریں اثنا ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست عوام اورکارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈاکٹرمحمدعلی شاہ کی نمازجنازہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔