جماعت اسلامی نے کے پی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دیدی

کرپشن پرآنکھیں بند نہیں کرسکتے ہیں، صوبائی امیر مشتاق احمد، ایکسپریس فورم میں اظہار خیال

ایم ڈی بینک آف خیبر انکوائری میں مجرم ثابت ہوچکے انھیں فی الفور عہدے سے ہٹایا جائے۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR:
جماعت اسلامی کے صوبائی امیرمشتاق احمد خان نے کہاہے انکوائری کمیٹی نے ایم ڈی بینک آف خیبر کو مجرم ثابت کردیا ہے تاہم حکومت غیر قانونی طور پر برجمان ایم ڈی کوفی الفور عہدے سے ہٹائے، اس مسئلے پر حکومت چھوڑنے کے آپشن سمیت کسی بھی حدتک جانے کو تیار ہیں۔

گزشتہ روز ایکسپریس فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشتاق احمد خان نے کہا کہ نواز شریف اخلاقی طور پروزیراعظم رہنے کا جواز کھو چکے ہیں۔ایم ڈی بینک آف خیبر اورصوبائی وزیرخزانہ مظفر سید کے تنازعہ کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے مشتاق احمد خان نے کہا کہ پرویزخٹک سے اپنی حالیہ ملاقات میں واضح کردیا ہے کہ فوری پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلاکر ایم ڈی کی قسمت کا فیصلہ کریں، انھوں نے کہاکہ ایم ڈی نے اخبارکے ذریعے دروغ گوئی کرکے اپنے اختیار سے تجاوز کیا۔


صوبائی امیرمشتاق احمد خان جماعت اسلامی کے مطالبے پر قائم انکوائری کمیٹی نے ایم ڈی کومجرم اورصوبائی وزیرخزانہ کو بے قصور قرار دیا اور صوبائی کابینہ نے کمیٹی کے رپورٹ کی توثیق کی' ہونا تو یہ ہی چاہیے تھا کہ غیر قانونی طور پر تعینات ایم ڈی کیخلاف کارروائی کی جاتی لیکن صوبائی حکومت نے معاملے کو طول دیا اور اب وزیراعلیٰ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے باوجود اس کا اجلاس بلانے سے کترا رہے ہیں 'جماعت اسلامی معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے جوڈیشل کمیشن' احتساب کمیشن' نیب سمیت ہر فورم پرجانے کو تیار ہے۔

مشتاق احمد خان نے کہا کہ صوبائی وزیرخزانہ نے بینک میں کوئی رشتہ داربھرتی نہیں کیا جبکہ ایم ڈی نے اپنے من پسند افراد کی فوج بھرتی کی' اگر صوبائی حکومت نے مزید تاخیر کی تو ہم حکومت چھوڑنے کے آپشن پرغورکرسکتے ہیں اب بال تحریک انصاف کے کورٹ میں ہے۔

 
Load Next Story