قندیل کی موت کے بعد فاقوں کی نوبت آگئی والدین
خدا سے دعا ہے کہ کبھی کسی غریب کے گھر بیٹی پیدا نہ ہو،والد قندیل بلوچ
بھائی کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی پاکستان کی مشہور ماڈل فوزیہ عظیم المعروف قندیل بلوچ کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کی موت بعد حالات اتنے برے ہوگئے تھے کہ فاقوں کی نوبت آگئی تھی۔
مختصروقت میں سوشل میڈیا پر اپنی دھاک جمانے والی پاکستان کی معروف اداکارہ اورماڈل قندیل بلوچ کو دنیا سے گزرے ایک سال ہوچکا ہے اور ان کی موت نے جہاں لوگوں کو غمزدہ کیا وہیں ان کے والدین بھی اب تک مشکلات کا شکار ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: قندیل کا قاتل میرا بیٹا جہاں بھی نظر آئے گولی ماردی جائے
قندیل کے والد عظیم بلوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ان کی بیٹی دنیا سے گئی ہے وہ سخت مالی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے قندیل کو اپنا بیٹا قرارد یتے ہوئے کہا کہ جب تک قندیل زندہ تھی ہمیں کبھی مالی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا بلکہ وہ نہ صرف ہمارے گھر کا کرایہ دیتی تھی بلکہ کھانے پینے اور دوائیوں تک کا خیال رکھتی تھی لیکن اب نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ میرے اور میری اہلیہ کے پاس اکثر کھانے اور دوائیوں تک کیلئے پیسے نہیں ہوتے میری خدا سے دعا ہے کہ کبھی کسی غریب کے گھربیٹی پیدا نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ جب تک قندیل زندہ تھی ہماری زندگی بہت خوشگوار گزر رہی تھی، اس نے گھر کے مالی اخراجات کا بوجھ اپنے کندھوں پراٹھایا ہوا تھا، اس کے جانے کے بعد ہم دربدر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے اور قندیل کے قاتل وسیم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کو کبھی معاف نہیں کریں گے اس کی وجہ سے ان کی بیٹی ہمیشہ کیلئے اس دنیا سے چلی گئی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: صبا قمر اب قندیل بلوچ کے روپ میں
واضح رہے کہ قندیل بلوچ کی زندگی پر ''باغی'' کے نام سے ڈرامہ بن رہا ہے جس میں صبا قمر قندیل بلوچ کا مرکزی کردار اداکرتی نظر آئیں گی۔