نوازشریف کا کھیل ختم شہبازشریف كا كاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا محمود الرشید

جمہوریت كی آڑ میں لوٹ مار كرنیوالوں كیخلاف قوم متحد ہوچکی ہے، قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی

وقت زیادہ دور نہیں شہباز شریف بھی ڈی سیٹ ہونے والے ہیں . فوٹو: فائل

KARACHI:
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے كہا كہ نواز شریف کا کھیل ختم ہو گیا اور شہباز شریف كا كاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے کیوں کہ اب قوم جمہوریت كی آڑ میں لوٹ مار كرنیوالوں كیخلاف متحد ہوچکی ہے۔


پنجاب اسمبلی کے باہر صحافیوں سے بات كرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما میاں محمودالرشید نے وزیراعلیٰ پنجاب كی نااہلی سے متعلق بات كرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف عوامی عہدہ ركھنے كے ساتھ ذاتی كاروبار سے منسلک رہے، شہباز شریف نے نواز شریف كو 6 ارب روپے كے تحائف دیئے جب كہ پاناما كیس كی تحقیقات كرنے والی ٹیم كی جانب سے مرتب كردہ رپورٹ میں بھی شریف خاندان كے اثاثے آمدن سے مماثلت نہیں ركھتے۔ انہوں نے كہا كہ شہباز شریف نے بطور ڈائریكٹر حدیبیہ پیپرز ملز 8 ملین ڈالر كی منی لانڈرنگ بھی كی جبکہ پنجاب میں اربوں كے منصوبوں میں عجب كرپشن كی غصب كہانیاں اس سے الگ ہیں، وقت زیادہ دور نہیں جب شہباز شریف بھی ڈی سیٹ ہوں گے۔

پاناما كیس سے متعلق پوچھے گئے سوال كے جواب میں محمودالرشید نے كہا كہ نواز شریف كا کھیل ختم اور ان كا جانا تو ٹھہر گیا ہے لیکن جانا كہاں ہے؟ اس كا كچھ پتہ نہیں البتہ یہ یقین سے كہتا ہوں کہ وزیراعظم اب كی بار جدہ یا لندن نہیں جا رہے۔ عمران خان سے متعلق سوال كے جواب میں میاں محمودالرشید نے كہا كہ سپریم كورٹ میں زیر سماعت مقدمہ بد دیانتی اور سیاسی بنیادوں پر دائر كیا گیا، (ن) لیگ یہ سمجھ رہی تھی كہ مقدمہ دائر كرنے سے عمران خان كو بلیک میل كیا جا سكے گا لیكن ان كی ساری تدبیریں ناكام ثابت ہوئیں، عمران خان سرخرو ہوں گے اور پٹواری خواری اب بھی شرمندہ ہوں گے كیونكہ شریف خاندان پر منی لانڈرنگ كرپشن اور ٹیكس چوری كا الزام ثابت ہونے كے قریب ہے جبكہ عمران نے پوری دنیا سے كركٹ سے پیسہ كمایا اور پاكستان لائے تحریک انصاف كو اس مقدمہ کی اسلئے فكر نہیں كیونكہ یہ خارج ہونے والا ہے۔

Load Next Story