ٹیلی کام فاؤنڈیشن میں جعلی ڈگریوں کی تحقیقات سردخانے کی نذر

معاملہ مجھ سے پہلے کاہے، ادارے کوبہتری کی طرف لے جا رہے ہیں،قائم مقام ایم ڈی

معاملہ مجھ سے پہلے کاہے، ادارے کوبہتری کی طرف لے جا رہے ہیں،قائم مقام ایم ڈی۔ فوٹو: فائل

ٹیلی کام فاؤنڈیشن کے مستقل منیجنگ ڈائریکٹر نہ ہونے کے باعث ادارے میں اعلی افسران کی جعلی ڈگریوں کی تحقیقات کا عمل سردخانے کی نذرہوگیا۔

قائم مقام ایم ڈی ٹیلی کام فاؤنڈیشن کاکہنا ہے کہ جعلی ڈگریوں کا معاملہ انکے چارج سنبھالنے سے چند ماہ قبل اٹھا تھا اسی لیے انھیں کوئی پریشانی نہیں۔ادارے کوبہتری کی طرف لے جا رہے ہیں۔


ذرائع کے مطابق ادارے میں اہم عہدوںپرتعینات افسران کی ڈگریوں کی تصدیق کے لیے وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ہدایت جاری کی تھی مگر ان ہدایت پر ابھی تک کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا، ذرائع کے مطابق یاسرقادر ادارے کے قائم مقام ایم ڈی کے طور پرکام کر رہے ہیں تاہم ادارے کے زیادہ تر امور پر وہ بے بس دکھائی دے رہے ہیں، ذرائع کے مطابق قائم مقام جنرل منیجر محمد ریاض کی بی بی اے کی ڈگری بھی مبینہ طورپرمشکوک ہے جبکہ ڈگریوں کی تصدیق کاعمل انکی مداخلت کی وجہ سے تاخیر کا شکارہے۔

یاسرقادرنے کہا کہ انھیں چارج سنبھالے کچھ عرصہ ہوا ہے اور اگر ان کے دور میں کچھ غلط ہو گا تو وہ سخت کارروائی کریں گے ، ہم ادارے کے 300 سے 400 ملازمین کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں اور چارج سنبھالنے کے بعدکئی اقدامات کیے ہیں جس پر ملازمین بہت خوش ہیں۔
Load Next Story