نئے صوبوں سے متعلق کمیشن کے قیام کے نوٹیفکیشن کی کاپی عدالت میں جمع کرادی گئی

درخواست گزار کے وکیل نے نوٹی فکیشن کی کاپی عدالت میں جمع کروادی جسے عدالت نے ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے نوٹی فکیشن کی کاپی عدالت میں جمع کروادی جسے عدالت نے ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
لاہور ہائی کورٹ میں نئے صوبوں سے متعلق پارلیمانی کمیش کے قیام کے نوٹی فکیشن کی کاپی درخواست گزار کے وکیل نے جمع کرادی جس کے مطابق صدرآصف زرداری کی ہدایت پر اسپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے جاری کیا۔


لاہورہائی کورٹ میں نئے صوبوں کے قیام کےلئے تشکیل دیئے گئے کمیشن کو چیلنج کیا گیا تھا جس پر عدالت نے قرار دیا کہ جب تک کمیشن کے خالق کا پتہ نہیں چلتا کارروائی آگے نہیں بڑھائی جا سکتی، وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن پیش کرنے کےلیے بارہا مہلت کی استدعاکی گئی لیکن آج درخواست گزار کے وکیل نے نوٹی فکیشن کی کاپی عدالت میں جمع کروادی جسے عدالت نے ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔

Recommended Stories

Load Next Story