افغانستان میں طالبان کا نیٹو ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ

طالبان کے مطابق نیٹوہیلی کاپٹرصوبہ کپیسا کے علاقے میں مار گرایا جبکہ ایساف نے ہیلی کاپٹرمارگرانے کےدعویٰ کو مستردکردیا

ایساف ترجمان نے ہیلی کاپٹر میں موجود فوجیوں کی تعداد اور ان کی ممکنہ ہلاکتوں کے حوالے سے بھی کسی قسم کی معلومات فراہم کرنے گریز کیا فوٹو: رائٹرز/ فائل

طالبان نے مشرقی افغانستان میں نیٹو ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایساف کے ترجمان نے ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے یہ دعویٰ مسترد کر دیا۔

ایساف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارا ایک ہیلی کاپٹر اس علاقے میں تباہ ہوا ہے مگر اس کے تباہ ہونے کی وجوہات کا اندازہ ابھی تک نہیں لگایا جا سکا، ترجمان نے طالبان کی جانب سے ہیلی کاپٹرمارگرانے کے دعویٰ کو مستردکرتے ہوئے کہا کہا کہ جس وقت ہیلی کاپٹرگرا اس وقت علاقے میں دشمن کی جانب سے کوئی کارروائی نہيں کی گئی۔


ایساف کے ترجمان نے ہیلی کاپٹر میں موجود فوجیوں کی تعداد اور ان کی ممکنہ ہلاکتوں کے حوالے سے بھی کسی قسم کی معلومات فراہم کرنے گریز کیا۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر کو صوبے کپیسا میں واقع طغب کے علاقے میں راکٹ فائر کر کے گرایا گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور اس میں موجود تمام فوجی ہلاک ہو گئے۔

Recommended Stories

Load Next Story