واپڈا یا محکمہ گیس کا نادہندہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گاسیکریٹری الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کے پاس ہر ووٹر کے انگوٹھے کے نشان موجودہیں،غلط ووٹ کا اندراج ہوا تو پتا چل جائے گا، اشتیاق احمد

صوبائی گورنرز کو ہٹانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری نہیں، اشتیاق احمد۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

NEW DELHI:

سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ واپڈا یا محکمہ گیس کا نادہندہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گا۔ کراچی میں نئی حلقہ بندیاں سپریم کورٹ میں دائر نظر ثانی درخواست کے فیصلے کے بعد کی جائیں گی۔


اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے اجلاس کے دوسرے روز میڈیا بریفنگ کے دوران اشتیاق احمد نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی کراچی کی سیاسی جماعتوں کے وفد سے ملاقات میں ہر نکتے پر بات ہوئی اور ان کے مطالبات سے الیکشن کمیشن نے اتفاق کیا، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کیلئے تمام سیاسی جماعتیں برابر ہیں، امید ہے کہ معاملات خوش اسلوبی سے حل کرلئے جائیں گے، کراچی کے ہر پولنگ اسٹیشن پر ایک فوج کی تعیناتی پر سب متفق ہیں، کراچی کے ہر پولنگ اسٹیشن پر فوج کی تعیناتی سے متعلق سیکریٹری دفاع سے بات کی جائے گی۔



سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ صوبائی گورنرز کو ہٹانا الیکشن کمیشن کا کام نہیں، انتخابات ملتوی ہونے کی کوئی گنجائش نہیں، آئندہ انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے پاس ہر ووٹر کے انگوٹھے کے نشان موجود ہیں، اگر غلط ووٹ کا اندراج ہوا تو پتا چل جائے گا۔


اشتیاق احمد کا کہنا تھا کہ کراچی کی حلقہ بندیوں پر سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل کے فیصلے کا انتظار کیا جائے گا اور اس حوالے سے عدالتی فیصلہ الیکشن کمیشن کو قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک،ایف بی آرسےمتعلق مشاورت جاری ہے، امیدواروں کی جانچ پڑتال سےمتعلق ایک ہفتےمیں فیصلہ کرلیاجائے گا۔ اسٹیٹ بینک کے پاس ہر نادہندہ کاریکارڈ ہے اس کے علاوہ بھرتیوں اورترقیاتی فنڈزسےمتعلق حتمی فیصلہ بھی جمعے کو کر لیا جائے گا۔


Load Next Story